بالی وڈ سپرسٹار عامر خان سیلاب میں پھنس گئے، کشتی کے ذریعے ریسکیو کیا گیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)سمندری طوفان میچونگ انڈین ریاست آندھرا پردیش کے ساحل سے ٹکرا گیا ہے جس کے باعث تامل ناڈو میں بھی شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہےاور چنئی سمیت متعدد شہروں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے .

 

انڈین اداکار عامر خان اورتمل اداکار وِشنو وِشال بھی سیلابی صورتحال کے سبب چنئی میں پھنس گئے تھے جنہیں مقامی حکام نے کشتی کے ذریعے ریسکیو کروایا .

وشنو وشال نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں لکھا کہ ’پانی میرے گھر میں داخل ہوگیا ہے اور اس کی سطح بُری طرح سے بڑھ رہی ہے . ‘کچھ گھنٹوں بعد انہوں نے مزید تصاویر شیئر کیں جس میں اُن کے ساتھ عامر خان بھی کشتی میں سوار نظر آئے . تمل اداکار نے اپنی دوسری پوسٹ میں لکھا کہ فائر اینڈ ریسکیو ڈپارٹمنٹ نے اُن کی مدد کی اور کشتی کے ذریعے سیلابی علاقے سے نکالا .

. .

متعلقہ خبریں