اداکار سدھارتھ ملہوترا نے اپنی بیوی کی خفیہ ویڈیو بنوائی، کیارا ایڈوانی کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے اپنی اہلیہ اداکارہ کیارا ایڈوانی کو پرپوز کرنے کی ویڈیو کیسے خفیہ طریقے سے بنوائی؟ کیارا ایڈوانی نے معروف ٹی وی شو ’کافی وِد کرن‘ میں یہ دلچسپ قصہ سنایا ہے . ہندوستان ٹائمز کے مطابق کیارا ایڈوانی نے میزبان کرن جوہر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سدھارتھ نے انہیں شادی کی پیشکش بہت پرکشش طریقے سے کی اور اس موقع کی ویڈیو بنانے کے لیے سدھارتھ نے اپنے بھتیجے کو جھاڑیوں میں چھپا رکھا تھا .

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Kiara Advani Fanpage 🧚🏻 (@kiaraadvanixcafe)

کیارا ایڈوانی بتاتی ہے کہ پروپوز کرنے کے لیے سدھارتھ نے ان کی 2021ءمیں ریلیز ہونے والی فلم ’شیرشاہ‘ کے کچھ ڈائیلاگز بولے تھے . میں سدھارتھ اور اس کی فیملی کے ساتھ چھٹیاں منانے روم گئی تھی جہاں سدھارتھ نے مجھے پروپوز کیا . میں نے سدھارتھ سے پہلے ہی کہہ رکھا تھا کہ مجھے پروپوز کرنے سے پہلے اپنے ماں باپ سے بات کر لے . چنانچہ اس نے ایسا ہی کیا .

اداکارہ نے بتایا کہ سدھارتھ نے پہلے اپنے ماں باپ کو بتایا کہ وہ مجھ سے شادی کرنا چاہتا ہے اور ان کی رضامندی کے بعد اس نے مجھے پروپوز کیا . واضح رہے کہ سدھارتھ اور کیارا ایڈوانی کی شادی رواں سال فروری میں ہوئی . ان کی شادی کی تقریب جیسل میر کے سوریاگڑھ محل میں ہوئی تھی .

. .

متعلقہ خبریں