سبی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے ضلع سبی اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں .


زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سبی اور گرد و نواح میں رات 8 بجکر 48 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.9 ریکارڈ ہوئی .

زلزلے کا مرکز سبی سے شمال مشرق کی جانب 23 کلومیٹر دور تھا، زلزلے سے علاقے میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا .

خیال رہے کہ دو روز قبل بلوچستان کے ہی علاقے خضدار میں زلزلےکے شدید جھٹکے محسوس کیےگئے تھے، زلزلےکی شدت 5.5 اور گہرائی 60 کلومیٹر زیر زمین تھی . زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع خضدار کے علاقے گڑھی جو میں پیر کی شام پانچ بجکر 19 منٹ پر زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئےتھے . ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے خضدار کے علاقے گڑھی جو کےکچے مکانات اور زمین میں دراڑ یں پڑگئی تھیں .

. .

متعلقہ خبریں