سپریم کورٹ؛ مونس الٰہی کیخلاف ایف آئی آر بحال کرنےکی اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے مونس الٰہی کیخلاف ایف آئی آر بحال کرنےکی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی .


نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3رکنی بنچ 15دسمبر کو سماعت کرے گا،عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا .

یاد رہے کہ سپیشل جج سینٹرل لاہور نے مونس الٰہی کیخلاف ایف آئی اے مقدمہ خارج کردیا تھا،لاہور ہائیکورٹ نے ایف آئی آر خارج کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا تھا،ایف آئی اے نے مونس الٰہی کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں