معاشی بہتری سے اسٹاک مارکیٹ ستمبر سے ابتک 40 فیصد بڑھی: نگراں وزیرِ اعظم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت میں اسٹاک ایکسچینج کا اہم کردار ہے، معاشی بہتری سے اسٹاک مارکیٹ ستمبر سے اب تک 40 فیصد بڑھی ہے .
کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ اجارہ سکوک کے اجراء کی تقریب میں شرکت اعزاز ہے .


انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ آج گونگ (اسٹاک ایکسچینج کی گھنٹی) کی آواز صرف یہاں نہیں پاکستان کی کیپٹل راہداریوں میں گونجی ہے، ہمارا عزم ہے کہ معاشی بہتری کے ثمرات سے قوم مستفید ہو .
نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ رواں سال ملک کی معیشت کو کئی چیلنجز کا سامنا رہا، آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائی معاہدے سے سرمایہ کاروں میں اعتماد آیا .
انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے باعث اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ہے، معاشی بہتری سے اسٹاک مارکیٹ ستمبر سے 40 فیصد بڑھی ہے اور ڈالر کا بھاؤ ستمبر میں 307 روپے تھا جو آج 284 کے لگ بھگ ہے .

. .

متعلقہ خبریں