اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ توشہ خانے کی نا اہلی ختم ہونے تک ہم نے نیا چیئرمین منتخب کیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نااہلی ختم ہونے پر جنرل الیکشن بھی لڑیں گے، ان کی نااہلی کا نوٹیفکیشن غیر آئینی ہے۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اگر بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن سے روکا گیا تو ہم چیلنج کریں گے، بے شک کاغذی نوٹیفکیشن ہے لیکن ہمیں چیلنج تو کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ایسا لگے کہ کوئی حلقہ قانون کے خلاف ہے تو اس کو ہم چیلنج کریں گے، انٹرا پارٹی الیکشن کا آرڈر غیر آئینی اور غیر قانونی تھا۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ فیصلہ مانتے ہوئے الیکشن کروائے، چیلنج کرنا ہمارا حق ہے، لارجر بینچ کے پاس اب 3 آرڈر زیرِ سماعت ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق کیس دائر نہیں کیا، کسی وکیل نے از خود انٹرا پارٹی الیکشن معاملے کو اسلام آباد میں چیلنج کیا ہے۔
کراچی (قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر حافظ نعیم…
لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…
لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…