مبینہ غیرشرعی نکاح کیس کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب ، وکیل درخواستگزار کی استدعا پر سماعت پیر تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں مبینہ غیرشرعی نکاح کیس میں وکیل درخواست گزار نے دستاویزی ثبوت پیش کرنے مہلت مانگ لی، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے کہاکہ درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل بھی دینے ہیں .


نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف مبینہ غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی،سینئر سول جج قدرت اللہ نے کیس کی سماعت کی،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ دستاویزی ثبوت عدالت میں پیش کرنے ہیں، مہلت دی جائے،عدالت نے کہا کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل بھی دینے ہیں،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ پیر تک کا وقت دے دیں، اسی روز دلائل بھی دیں گے،عدالت نے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کردی .

. .

متعلقہ خبریں