اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اداروں کا احترام سب پر لازم ہے، میں نے چلّے کے بعد کوئی ٹوئٹ بھی نہیں کیا۔
شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ اگست 2023ء میں پنجاب حکومت نے بتایا تھا کہ میرے خلاف کوئی کیس نہیں، آج میرے خلاف عدالت میں 10 مقدمات کی تفصیل جمع کرائی گئی ہے۔
شیخ رشید نے کہا ہے کہ میری حلقہ 56 اور 57 کی چھوٹی سی سیاست ہے، بچپن سے یہ سوچ ہے کہ سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن نہیں ہوئے تو پرانی تنخواہ پر ہی کام کریں گے۔
شیخ رشید احمد کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمشنر کے بیان پر یقین کرنا چاہیے، اُنہوں نے کہا ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ہوں گے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی اہلیہ اور سابق خاتون…
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی کے کھانوں کے شوقین نکلے۔…
نیویارک (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…
ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…