شاہد آفریدی نے دورہ آسٹریلیا پر گئے شاہین شاہ آفریدی کے بارے میں بیان جاری کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے فاسٹ بولر شاہین کو آسٹریلوی کنڈیشنز میں ’’خطرناک باؤلر‘‘ قرار دیدیا ہے .


نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک انٹرویو میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل بینو قادر ٹرافی میں دلچسپ مقابلے کی توقع ظاہر کی ہے .

آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی کنڈیشنز میں شاہین کو باؤلنگ کرنے کا مزہ آئے گا، وہ کسی بھی بیٹر کیلئے مشکلات پیدا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، خوش قسمت ہوں کہ آسٹریلیا کے بہترین کھلاڑیوں کے خلاف کرکٹ کھیلی . انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اپنی کنڈیشنز میں بہت خطرناک ٹیم ہے تاہم ان کنڈیشنز میں شاہین آفریدی پاکستان کیلئے اہم ہتھیار ہوں گے . سابق کپتان نے شین وارن کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ شاندار کرکٹر اور فائٹر تھے، ان سے متعدد بار باؤلنگ ٹپس لیں .

. .

متعلقہ خبریں