قلعہ عبداللہ میں فورسز کی کارروائیاں، قتل میں ملوث شخص سمیت 13 ملزمان گرفتار


قلعہ عبداللہ(قدرت روزنامہ)قلعہ عبداللہ انتظامیہ نے سماج دشمن عناصر کیخلاف پانچ اضلاع میں کاروائی کرتے ہوئے قتل کے ایک ملزم سمیت سمیت 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا جس میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے جاز کمپنی (موبلنک) کے دو ملازم بھی شامل ہے جو گروہ کے سرغنہ بتائیں جاتے ہیں ملزمان کے خلاف گرد گیرا مزید تنگ کرلیا ہے جس سے جلد جدید ٹیکنولوجی کی مدد سے دھر لیا جائے گا عوام انتظامیہ سے تعاون کو یقینی بنائیں ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ ذاکر علی بلوچ نے اسسٹنٹ کمشنر ہدایت اللہ بلیدی فوکل پرسن ڈپٹی کمشنر دوبندی عطائ اللہ خان اچکزئی، رسالدار علی محمد اچکزئی، انچارج لیویز تھانہ جنگل سعداللہ اچکزئی رسالدار حبیب اللہ پیرعلیزئی دفعدار عبداللہ، عمرخان رسالدار اور دیگر کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں کی کاروائی کے دوران کوئٹہ مسلم باغ پشین چمن اور قلعہ عبداللہ کے اضلاع سے بین الصوبائی گینگ کے 13 افراد کے ایک گروپ کو گرفتار کرلیا گیا جس کا سرغنہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے موبلنک(جاز) کمپنی کے اہلکار خالد حسین اور عبدالرحمن تھے جو مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے چوروں کیساتھ ملکر توبہ اچکزئی اور قلعہ عبداللہ میں موبائل فون ٹاور اور ٹیوب ویلز سے سولر پینل اور بیٹری چوری کرکے مختلف علاقوں میں فروخت کرتے تھے انتظامیہ نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور امید ہے کہ اس بین الصوبائی گینگ سے منسلک مزید ملزمان بھی جلد قانون کی گرفت میں آئینگے کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہدایت اللہ بلیدی اور فوکل پرسن ڈپٹی کمشنر دوبندی عطائ اللہ خان اچکزئی نے بتایا کہ ملزمان کا گزشتہ کئی روز سے پیچھا جاری رکھا گیا جس کے نتیجے میں ان کی گرفتاری عمل میں لایا گیا ملزمان سے 45 سولر پینل 8 عدد موٹرسائیکل ایک ٹوڈی گاڑی موبائل فونز برآمد کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ کسی عوام کے جان و مال سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے عوام سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کے لئے انتظامیہ سے تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

Recent Posts

سپریم کورٹ رجسٹریز سالہا سال خالی رہتی ہیں، ججوں کی تعداد سوچ بچار کے بعد بڑھائی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…

6 mins ago

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

1 hour ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

1 hour ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

1 hour ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

2 hours ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

2 hours ago