بلوچستان گرینڈ قبائلی جرگہ پاکستان اور صوبے کو خوشحال اور پرامن مستقبل کا ضامن ہوگا،نگران وزیر صنعت


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے گرینڈ قبائلی جرگے سے نگران صوبائی وزیر صنعت و تجارت پرنس ایکسائز و ٹیکسیشن اور توانائی احمد علی احمد زئی نے گزشتہ روز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ ملک معرض وجود میں آیا تو وہ فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ اس وقت ان کے آباو اجداد نے ریاست قلات اور ریاست لسبیلہ کو پاکستان میں صرف اس غرض سے شامل کرائے کہ اس خطے میں ایک آزاد اسلامی مملکت وجود میں آرہی تھی جس کے لیے انھوں نے اپنی ریاستیں مملکت پاکستان میں ضم کرائیں . پاکستان کو وجود میں لانے اور ان کی تشکیل کرنے میں یہاں کے قبائل، سرداروں اور عمائدین کا بہت بڑا کردار تھا .

جس لگن، کوشش، جدوجہد اور قربانیوں سے یہ ملک وجود میں آیا اور اللہ تعالیٰ کی فضل و کرم سے قائم و دائم ہے . اس ضمن میں کوشش ہم سب کی یہی ہونی چاہیے کہ جس مشکلات سے ہمارا ملک معاشی لحاظ اور شورش کے تناظر میں جن مشکل حالات سے گزر رہا ہے کس طرح سے اس کی موجودہ مشکلات میں کمی لائی جا سکتی ہے یہ سب اس وقت ممکن ہوگا کہ جب اجتماعی دانشمندی، سوچ و فکر اور اتحاد اور اس پنڈال میں بیٹھے تمام حضرات کے مثبت رائے جو پاکستان کی سالمیت اور بلوچستان کی خوشحالی اور خاص کر ہماری عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ضروری ہے . آج اس جرگہ کا بنیادی مقصد اپ سب کی مثبت تجاویز اور آراءلینا ہے کس طرح سے اس مملکت اور صوبے کو خوشحال اور پر امن بنایا جاسکتا ہے پرنس احمد علی احمد زئی نے جرگہ کے شرکاءسے خطاب میں کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ نے بلوچستان میر علی مردار خان ڈومکی اور ان کی ٹیم جو پودا لگانے جا رہے ہیں اس کے تناور درخت بننے اور خوشحال مستقبل کا ضامن تب بنے گا جب اپ سب کی مثبت رائے بھی اس شامل ہونگے آج اس گرینڈ قبائلی جرگہ کا مقصد پرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان اور بلوچستان ہے

. .

متعلقہ خبریں