بلوچستان گرینڈ قبائلی جرگہ پاکستان اور صوبے کو خوشحال اور پرامن مستقبل کا ضامن ہوگا،نگران وزیر صنعت


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے گرینڈ قبائلی جرگے سے نگران صوبائی وزیر صنعت و تجارت پرنس ایکسائز و ٹیکسیشن اور توانائی احمد علی احمد زئی نے گزشتہ روز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ ملک معرض وجود میں آیا تو وہ فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ اس وقت ان کے آباو اجداد نے ریاست قلات اور ریاست لسبیلہ کو پاکستان میں صرف اس غرض سے شامل کرائے کہ اس خطے میں ایک آزاد اسلامی مملکت وجود میں آرہی تھی جس کے لیے انھوں نے اپنی ریاستیں مملکت پاکستان میں ضم کرائیں۔ پاکستان کو وجود میں لانے اور ان کی تشکیل کرنے میں یہاں کے قبائل، سرداروں اور عمائدین کا بہت بڑا کردار تھا۔ جس لگن، کوشش، جدوجہد اور قربانیوں سے یہ ملک وجود میں آیا اور اللہ تعالیٰ کی فضل و کرم سے قائم و دائم ہے۔اس ضمن میں کوشش ہم سب کی یہی ہونی چاہیے کہ جس مشکلات سے ہمارا ملک معاشی لحاظ اور شورش کے تناظر میں جن مشکل حالات سے گزر رہا ہے کس طرح سے اس کی موجودہ مشکلات میں کمی لائی جا سکتی ہے یہ سب اس وقت ممکن ہوگا کہ جب اجتماعی دانشمندی، سوچ و فکر اور اتحاد اور اس پنڈال میں بیٹھے تمام حضرات کے مثبت رائے جو پاکستان کی سالمیت اور بلوچستان کی خوشحالی اور خاص کر ہماری عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ضروری ہے۔ آج اس جرگہ کا بنیادی مقصد اپ سب کی مثبت تجاویز اور آراءلینا ہے کس طرح سے اس مملکت اور صوبے کو خوشحال اور پر امن بنایا جاسکتا ہے پرنس احمد علی احمد زئی نے جرگہ کے شرکاءسے خطاب میں کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ نے بلوچستان میر علی مردار خان ڈومکی اور ان کی ٹیم جو پودا لگانے جا رہے ہیں اس کے تناور درخت بننے اور خوشحال مستقبل کا ضامن تب بنے گا جب اپ سب کی مثبت رائے بھی اس شامل ہونگے آج اس گرینڈ قبائلی جرگہ کا مقصد پرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان اور بلوچستان ہے

Recent Posts

1973کا آئین نہیں مانا گیا تو ہم نئے معاہدے کی بات کریں گے، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے…

18 mins ago

ہم بلوچستان کی معدنیات کے مالک ہیں، کسی کو بیچنے نہیں دیں گے، عبدالرحیم زیارتوال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے کہاہے کہ پاکستان کوبچاناہے…

21 mins ago

پاکستان ایران ٹریڈ گیٹ مال بردار گاڑیوں کیلئے کھولنے کے احکامات

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ایران ٹریڈ گیٹ کو مال بردار گاڑیوں کے لیے 24 گھنٹے کھولنے کے…

49 mins ago

گوادر میں تاریخ کی بدترین ٹرالرنگ کا خاتمہ کیا جائے، بی این پی گوادر

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر کے غریب ماہیگیروں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،حکومت…

54 mins ago

بلوچستان پہلی ترجیح ہونا چاہیے، سیاست دان عوام سے جھوٹ بولنا بند کریں، ظہور بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی میر ظہور احمد بلیدی…

1 hour ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم نہ کی تو بلوچستان حکومت کو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا، پی ایف یو جے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم کریںورنہ نتائج کا سامنا کرنا…

1 hour ago