علیٰحدگی کی افواہیں؟ محمد عامر نے اہلیہ فریال کے ساتھ ایسی تصویر جاری کر دی کہ سب حیران رہ گئے

لاہور(قدرت روزنامہ)گزشتہ دنوں شوہر کی مبینہ بیوفائی کے باعث علیٰحدگی کی افواہوں کے بعد پاکستان کے مقبول سابق باکسرعامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم سے متعلق خاصی خاموشی تھی تاہم اب لگتا ہے کہ عامر ایک بارہھرصرف اہلیہ ہی کی زلفوں کے اسیر ہیں .

سابق باکسر نے گزشتہ روز ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیویل کی اختتامی تقریب میں اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ شرکت کی .

عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اس تقریب سے تصاویر شیئر کی ہیں .

اس جوڑے کو ایک ساتھ خوش وخرم دیکھ کران کے درمیان علیٰحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں .

36 سالہ عامرخان نے ریڈ کارپٹ پر سیاہ سوٹ پہن کر شرکت کی جبکہ فریال مخدوم نے سفید رنگ کے ساٹن گاؤن سے خود کو ایک گلیمرس لُک دیا جسے بیلٹ اور ہیڈ سکارف نے مزید نمایاں کیا .

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Amir Khan (@amirkingkhan)

اس جوڑے کی ازدواجی زندگی بی بی سی کی ایک سابق پریزنٹر کے ایک الزام کے سبب خاصی مشکل میں پڑگئی تھی تاہم عامر نے دھوکہ دہی کے کئی سکینڈلز میں ملوث ہونے کے بعد اپنی اہلیہ سے معافی مانگ لی تھی .

لیکن اس کے بعد ماڈل سمیرا نے عامر خان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مجھے اشتعال انگیز پیغامات بھیجتے ہیں .

اس کے بعد اس جوڑے نے کچھ ماہ کیلئے ایک دوسرے سے وقتی طور پر دوری اختیار کی تھی . تاہم عامر خان نے اپنی ازدواجی زندگی کو بچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی .

ذرائع کے مطابق باکسر نے اپنی اہلیہ ’فریال بیوٹ‘ کے کاسمیٹک کاروبار میں1 لاکھ پاؤنڈز کی سرمایہ کاری کی پیشکش کی تھی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اپنی شادی بچانے کے لیے پرعزم تھے . عامر خان اپنی اہلیہ کو یہ یقین دہانی کروانا چاہتےتھے کہ وہ بدلنے کو تیار ہیں اور مالی طور پر ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں .

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Faryal Makhdoom (@faryalmakhdoom)

عامر خان نے اہلیہ کے کاروبار میں سرمایہ کاری کرنے کے علاوہ دبئی میں اپنے گھر میں نیا سوئمنگ پول بھی بنوایا تھا اور ایک نئی رینج روور بھی خریدی تھی .

خیال رہے کہ عامر خان کی فریال مخدوم سے شادی کو 13 برس ہو چکے ہیں اور ان کے3بچے ہیں جن کا نام لامیسا، علینہ اور محمد ہیں .

. .

متعلقہ خبریں