ہمارا مطالبہ اقتدار نہیں، قوم کو بتائیں اس ملک میں ڈاکہ کس نے ڈالا، نواز شریف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارا مطالبہ اقتدار نہیں، قوم کو بتائیں اس ملک میں ڈاکہ کس نے ڈالا ہے۔
ن لیگ کے پانچویں پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے کظاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ وقت اچھا اور کچھ کم اچھا بھی آیا، وقت کو برا نہیں کہنا چاہئے، اتارچڑھاؤ زندگی کا حصہ ہے مگر کچھ زخم کبھی نہیں بھرتے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، چاہتے ہیں کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈالیں، خواہش ہے پاکستان کو اس گرداب سے باہرن کالا جائے۔
قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ جو بھی سیاسی میدان میں آئے اسے سوچنا چاہئے ملک کیلئے کچھ کرنا ہے، البتہ ہماری بدنصیبی ہے گزشتہ 75 سال سے کھیل کھیلے جاتے رہے، ملک پر ایک کھلنڈرا مسلط کیا گیا جسے معیشت کا کچھ پتا نہیں تھا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ وہ شخص صرف زبانی کلامی ریاست مدینہ کہتا تھا ریاست مدینہ کیا تھی اسے دور دور تک کوئی اندازہ نہیں، دوسروں کو نیچا دکھانے کیلئے ریاست مدینہ کا نام لیتے رہے، جب کبھی سوچتا ہوں تو پھر یہ باتیں کرنی پڑتی ہیں۔
نواز شریف نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل کرپشن کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے، بند لفافہ دکھا کر اپروول لیتے رہے، لفافہ کھول کر ہی نہیں دکھایا، سپریم کورٹ نے کہا یہ حکومت پاکستان کا پیسہ ہے وہاں جانا چاہیے۔
اپنے خطاب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ پھر کہتے ہیں بجلی کی قیمتیں بڑھ گئیں، اگر آپ قوم کا 60 ارب روپے کھا جائیں گے تو بجلی کی قیمتیں ہی بڑھیں گی، 60 ارب روپے نہ کھاتے تو بجلی کا کارخانہ لگ جاتا۔
قائد ن لیگ نے کہا کہ ہم پر الزام لگاتے ہوکہ بیٹے سے تنخواہ نہیں لی، ہماری پارٹی کے لوگوں کو جیل میں ڈالا گیا، مجھے آج 7 سال بعد انصاف مل رہا ہے، ہائی کورٹ کا کیس لگا کہ مجھ پرسب بوگس مقدمے بنائے گئے۔
نواز شریف نے کہا کہ انہی کے دورمیں 190 ملین پاؤنڈز سپریم کورٹ میں آئے، چور چور کہنے والے خود سب سے بڑے چور ہیں، ملک کو یہاں تک کس نے پہنچایا، ڈالر کیوں اتنا مہنگا ہوگیا اور پیسہ مٹی میں مل گیا؟ یہ سب باتیں ملک کوتباہ کرگئیں، لہٰذا سب کا احتساب ہونا چاہئے۔

Recent Posts

ٹیکس فراڈ کرنے والے کو اب کتنی سزا ہو گی ؟ کوئی ایسا کرنے کا سوچے گا بھی نہیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے ساتھ مالیاتی بل کی پارلیمنٹ…

1 min ago

پاکستان میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے تاہم آج ملک بھر…

5 mins ago

مخصوص نشستوں سے متعلق کیس؛ خیبرپختونخوا حکومت نے اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف کیس میں خیبرپختونخوا حکومت…

24 mins ago

امریکی قرارداد کے جواب میں پاکستانی قرارداد پرامریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا موقف سامنےآگیا

پاک امریکا تعلقات بہترین مقام پرہیں ۔ کسی بھی دیرینہ رشتے میں کبھی کبھی دراڑ…

42 mins ago

بجٹ کی منظوری کیساتھ آئی ایم ایف کا ڈو مور کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بجٹ کی منظوری کیساتھ آئی ایم ایف نے ڈو مور کا مطالبہ کر…

55 mins ago

آسمان میں نیند پوری کرنے والا ابابیل پرندہ خطرناک ہے؟

ابابیل پرندے کا ذکر قرآن مجید میں بھی موجود ہے اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ابابیل نامی…

57 mins ago