عمران خان کے بیانات پر پابندی ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیانات پر پابندی ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا .
بانی پی ٹی آئی کے بیانات نشر کرنے پر پابندی کے معاملے پر سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عدنان اقبال چوہدری پر مشتمل سنگل رکنی بینچ نے کی .


وکیل تحریک انصاف بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ عمران خان کے بیانات پر پابندی قانون کی خلاف ورزی ہے، پیمرا نے غیر قانونی طور پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا .
عمران خان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پیمرا کا 4 دسمبر کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے .
بیرسٹر علی طاہر کے دلائل مکمل ہونے کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے عمران خان کے بیانات پر پابندی ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا .

. .

متعلقہ خبریں