اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کانگریس رہنما اور سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کے بیٹے کرن سدھو کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں .
کرن سدھو نے جمعرات کو پٹیالہ میں عنایت رندھاوا کے ساتھ زندگی کے اس نئے سفر کا آغاز کیا .
سابق کرکٹر نے فالوورز کے ساتھ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے بیٹے کی شادی سے دلکش تصاویرشیئر کیں .
Son’s Wedding Day….. “Cup of Joy” !! pic.twitter.com/zoARPAQ9gB
— Navjot Singh Sidhu (@sherryontopp) December 7, 2023
ایکس پر شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھاجاسکتا ہے کہ کرن سدھو آف وائٹ شیروانی پہنے نظر آرہے ہیں جبکہ دلہن عنایت رندھاوا گلابی رنگ کے لہنگے میں ملبوس ہیں .
سدھو نے 26 جون کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بہو عنایت رندھاوا کا تعارف کرواتے ہوئے اہلیہ نوجوت کور سدھو، بیٹی رابعہ سدھو، بیٹے کرن سدھو اور عنایت رندھاوا کے ساتھ دریائے گنگا کے کنارے تصاویر شیئر کی تھیں .
انہوں نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا تھا ، ’بیٹا اپنی پیاری ماں کی سب سے پسندیدہ خواہش کا احترام کرتا ہے . گنگا کی گود میں درگا اشٹمی کے اس مبارک دن پر، ایک نئی شروعات‘ .