2024 میں پاکستان میں انٹرنیٹ کی فائیو جی سروس دستیاب ہوگی، ڈاکٹر عمر سیف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نگران وفاقی وزیرآئی ٹی و ٹیلی کام ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ 2024 میں پاکستان میں انٹرنیٹ کی فائیو جی سروس دستیاب ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک حالیہ بیان میں انہوں نے ملک میں فائیو جی لانچنگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نیا سال پاکستان میں تیز ترین انٹرنیٹ سروس بھی ساتھ لائے گا۔ اس حوالے سے آکشن ایڈوائزری کمیٹی بھی قائم کر دی ہے۔
عمر سیف کا کہنا تھا کہ 300 میگا ہرٹس اسپیکٹرم کی نیلامی میں تمام ٹیلی کام آپریٹرز شریک ہوں گے۔ تقریباً 300 میگا ہرٹس کی اسپیکٹرم ایلوکیٹ کی ہے جس کو انشااللہ آکشن کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگلے سال جون جولائی اگست کے قریب ہم فائیو جی اسپیکٹرم آکشن کرنے کے قابل ہوں گے۔ ٹیلی کام سیکٹر کے مسائل حل کرنے کیلئے ٹربیونل بھی جلد بنانے جا رہے ہیں، امید ہے کہ فائیو جی اسپیکٹرم خریداری میں کوئی کمپنی پیچھے نہیں رہے گی۔
وزیر آئی ٹی نے مزید کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کو ترقی دینے کیلئے بیرون ملک بالخصوص مشرق وسطیٰ سے سرمایہ کاری لانے پر توجہ مرکوز ہے۔ قطر کی تین کمپنیوں کے ساتھ مفاہتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوچکے ہیں۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

4 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

4 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

4 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

5 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

5 hours ago