اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ خوشی ہے کہ ملک معاشی استحکام کی جانب جا رہا ہے، بہتر حالت میں ملک منتخب نمائندوں کے حوالے کر کے جائیں گے۔
نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری 2024ء کو ملک بھر میں عام انتخابات ہوں گے، شفاف انتخابات سے متعلق کسی کو شبہ نہیں ہونا چاہیے، الیکشن کمیشن کی ضررویات کو پورا کرنا ہماری ذمے داری ہے، انہیں سیکیورٹی کے لیے جو بھی ضرورت پڑے گی دیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ انتخابات کے دور میں ہر جماعت اپنے حصے کے لیے سیاست کرتی ہے، تمام جماعتیں لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کر رہی ہیں، شکایات جمہوریت میں ہوتی ہیں۔
انہوں نے ملکی معاشی استحکام کے حوالے سے کہا کہ آج بھی ڈالر سستا ہوا، روپے کی قدر میں استحکام آیا ہے، اسٹاک مارکیٹ 65 ہزار کی حد عبور کر گئی ہے، خوشی ہے کہ ملک معاشی استحکام کی جانب جا رہا ہے۔
انہوں نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو اب تک جبری طور پر نہیں نکالا گیا، اب تک 5 لاکھ کے قریب افغانی اپنے ملک واپس جا چکے ہیں۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے ٹوئٹ نظر سے گزرا ہے، انہیں جیل میں ٹوئٹ کرنے کی سہولت میسر نہیں، مجھے یقین نہیں کہ کوئی ٹوئٹ انہوں نے خود کیا ہے یا مؤکلوں نے کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ ٹوئٹ کی مدد سے افغان حکومت کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔
نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات کے مطابق پاکستان ٹیلی وژن اور ریڈیو پاکستان قومی ادارے ہیں، ان کی نج کاری نہیں کریں گے، سرکاری ٹی وی کے پروگرامز میں کسی رجسٹرڈ سیاسی جماعت پر کوئی پابندی نہیں، نہ ہی امکانات نظر آتے ہیں، پی ٹی آئی رجسٹرڈ جماعت ہے ان کی نمائندگی بھی سرکاری ٹی وی پر ہوتی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ محدود مدت کی حکومت میں پریس کلبز کے لیے جو کچھ ہو سکا کریں گے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…