شفاف انتخابات کیلئے چاروں صوبوں کے گورنرز کو برطرف کیا جائے: حافظ نعیم الرحمٰن


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے مطالبہ کیا ہے کہ شفاف انتخابات کروانے کے لیے چاروں صوبوں کے گورنرز کو برطرف کیا جائے۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مردم شماری میں کراچی کی مخصوص آبادیوں کی گنتی کم کی گئی تاکہ من پسند حلقہ بندی ہو۔
اُنہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن خود اپنےاحکامات پر عمل پیرا نہیں ہو رہا، ملک بھر میں حلقہ بندیوں میں بھی تضاد ہے۔
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم نے ایک بار پھر انتخابات میں ڈیل کر لی ہے، بلدیاتی الیکشن میں ہماری سیٹیں چھین لی گئیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کراچی میں تعمیرات کے قوانین کی خلاف ورزیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں عمارتوں کی تعمیر کے ضوابط رشوت کے لیے نظر انداز ہوئے، کراچی میں غیر قانونی عمارتوں کی بھرمار ہے، ان میں حفاظتی راستے نہیں۔

Recent Posts

بھابھی غلط فہمی دور کرلیں، وہ ایشوریا رائے جیسی بالکل نہیں دکھتیں، دانش نواز نے ایسا کیوں کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ…

19 mins ago

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

32 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

39 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

49 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

1 hour ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

7 hours ago