سعودیہ نے بڑی خوشخبری سنادی، پاکستانی طالب علموں کیلئے اسکالرشپ کا اعلان

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے پاکستانی طلباء و طالبات کے لیے اسکالر شپ کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودیہ کی جانب سے مملکت کی 25 فیصد جامعات میں پاکستانی طالب علموں کے لیے اسکالرشپ کا اعلان کیا گیا ہے ، جس کے تحت ڈپلومہ، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے 600 طلباء کو اسکالر شپ دی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ اس ضمن میں 75 فیصد اسکالرشپس ایسے طلباء و طالبات کو دی جائیں گی جو پاکستان سے اپلائی کریں گے جب کہ 25 فیصد اسکالر شپس سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے مختص کی گئی ہیں ، اسکالر شپس کے حصول مقصد کے لیے درخواستیں جمع کروانے کے عمل میں سفارتخانہ پاکستان بھی طالب علموں کی معاونت کرے گا۔
ادھر سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے مملک میں پاکستان کے سفیر بلال اکبر نے اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں ، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر بلال اکبر کی جانب سے مملکت میں موجود پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے سعودی حکام سے ملاقاتیں بھی کی ہیں ، اسی ضمن میں پاکستانی سفیر بلال اکبر کی شہزادہ عبدالعزیزبن سعد سے ملاقات ہوئی ، جس میں پاک سعودی دوستانہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ریاض میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سفیربلال اکبر نے سعودی ڈی جی پاسپورٹ سے بھی ملاقات کی ، اس ملاقات میں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں طویل المیعاد اقاموں ، پاسپورٹ اور ایگزٹ ری انٹری سمیت دیگرمسائل پر بات چیت ہوئی ، جس پر ڈی جی پاسپورٹ نے قوانین کے تحت تمام معاملات کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Recent Posts

راولپنڈی؛ پولیس کا نوجوان پر بہیمانہ تشدد، ڈنڈوں، لاتوں کی برسات، وِڈیو وائرل

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پولیس اہل کاروں کی جانب سے نوجوان پر سرعام بہیمانہ تشدد کیا گیا،…

8 mins ago

کراچی کا موسم بدستور گرم، ہفتے کو پارہ 40ڈگری تک جانیکا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں موسم بدستور گرم ہے جس کے سبب ہفتے کو درجہ…

16 mins ago

پی ٹی آئی احتجاج؛ راولپنڈی کے مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی بعد نماز جمعہ ملک بھر میں ضلعی سطح پر…

22 mins ago

حکومت آئینی ترمیم کرنا چاہتی ہے تو دھونس کے بجائے بیٹھ کر بات کرے، عمر ایوب

پشاور(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت آئینی…

25 mins ago

حکومت پاکستان کا ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلیے امریکی صدر کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کے…

31 mins ago

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاندار کامیابی ، پلیئر آف دی میچ ساجد خان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)انگلینڈکیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاندارکامیابی پر پلیئر آف دی میچ ساجد خان نے اہم…

33 mins ago