ملک میں فیک نیوز پرپاپندی لگی تو عمران صاحب کی حکومت ختم ہو جائے گی ٗ تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب نے تین سال شہباز شریف کے خلاف نیب کے فیک نیوز ذرائع استعمال کیے اور اب ایف آئی کے فیک نیوز ذرائع استعمال کئے جا رہے ہیں ،ملک میں فیک نیوز پر پاپندی لگی تو عمران صاحب کی حکومت ختم ہو جائے گی ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ نیب اور ایف آئی اے کے ذرائع کو آٹا ، چینی ، بجلی ، ایل این جی ، دوائی ، رنگ روڈ چوروں کی خبریں کیوں نہیں ملتی ،ایف آئی زرائع کو بی آر ٹی پشاور

، بلین ٹری سنامی ، فورن فنڈنگ ، ہیلی کاپٹر کیس کی خبریں کیوں نہیں ملتی ،نیب کے بعد ایف آئی اے ذرائع سے فیک خبریں چلانے کے بجائے ذرائع کو عدالت میں پیش کریں۔ذرائع سے خبریں چلوانے والے شہبازشریف کے خلاف عدالتوں کے ثبوت مانگنے پر بھاگ جاتے ہی،ان تمام جھوٹے مقدمات کی سپریم کورٹ ، ہائی کورٹ اور احتساب کورٹ میں بار بار تفتیش اور تحقیق ہوچکی ہے ۔شہباز شریف کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ملی عمران صاحب کی تسلی نہیں ہو رہی ۔عمران صاحب شہباز شریف کے خالف فیک نیوز نہ چلوائیں، عدالتوں میں ثبوت لائیں،عمران صاحب کتنی بار ایک ہی جھوٹ کو بار بار فیک نیوز بنا کر چلائیں گے؟ ،عمران صاحب مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی سے عوام کی توجہ اپوزیشن کے خلاف فیک نیوز چلانے سے نہیں ہٹے گی ۔انہوں نے کہا کہ فیک نیوز کے بانی عہد عمرانی میں مہنگائی آسمان پر ہے لیکن عوام کے ریلیف کی کوئی خبر نہیں ،فیک نیوز چلانے کے ماہر عمران صاحب آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوروں کے بارے میں قوم کو بتائیں۔عمران صاحب غیر قانونی فارن فنڈنگ اور 23 پکڑے جانے والے خفیہ اکانٹس کی خبر چلوائیں،عمران صاحب شہباز شریف کے خلاف فیک نیوز میں آپ پہلے سے مطلوب اور مفرور ہیں ۔شہبازشریف کی جانب سے دائر 10 ارب ہتک عزت کے مقدمے میں عدالت میں حاضر ہوں۔

Recent Posts

5 سابق نیوی افسران کی سزائے موت پر عملدرآمد روکنے کے حکم میں توسیع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کورٹ مارشل میں سزائے موت پانے والے…

2 mins ago

پی ٹی آئی کا مہنگی بجلی کیخلاف تاجروں کے احتجاج کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف پی ٹی آئی نے تاجروں کے…

11 mins ago

ادویات میں استعمال ہونیوالے خام مال سمیت درآمدی اشیاءپر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کچھ ادویات میں استعمال…

11 mins ago

کیا سوناکشی سنہا حاملہ ہیں ؟ شادی کے فوری بعد ہسپتال جانے کی وجہ آخر کار سامنے آ گئی

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے مسلمان دوست ظہیر کے ساتھ شادی…

17 mins ago

کراچی میں گرم ترین رات کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)شدید گرمی اور حبس کے باعث شہر قائد میں گرم ترین رات کا ریکارڈ…

17 mins ago

خیبر پولیس نے تختہ بیگ چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کے علاقے تختہ بیگ چوکی پر دہشت گردوں کا راکٹ لانچرز…

37 mins ago