اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانوی نیوز چینل بی بی سی کی خاتون نیوز اینکر مریم مشیری نے فحش اشارے سے متعلق اپنی وائرل ویڈیو کے حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے معذرت بھی کی ہے ، اینکر نے کہا کہ یہ دراصل ایک مذاق میں اسکرین پر نظر آ گیا .
مریم مشیری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں ہاتھ کی انگلی سے نامناسب اشارہ کرتے ہوئے ٹی وی پر دیکھا گیا تھا .
خاتون اینکر کی ویڈیو میں یہ بھی واضح ہے کہ انہیں جلد ہی احساس ہو گیا تھا کہ وہ لائیو ہیں، جس پر انہوں نے فوراً ہی اپنا ہاتھ کھینچتے ہوئے سابق برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن کے بارے میں شہ سرخیاں پڑھنا شروع کر دی تھیں .
سوشل میڈیا پر وضاحتی پیغام میں خاتون اینکر نے کہا کہ لائیو ٹی وی پر آنے سے پہلے وہ اور ان کی ٹیم کے درمیان کس طرح سے مذاق چل رہا تھا تاہم بالکل آخری وقت پر اس مذاق کا کچھ حصہ لائیو ٹی وی پر چلا گیا .