قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات، انہوں نے نوجوانوں کو کیا نصیحت کی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) قومی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سکواڈ نے چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کے ہمراہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں رواں سال اکتوبر تا نومبر میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر بھی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے دورے منسوخ ہونے کے بعد ٹیم کا مورال بھی بلند کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے میگا ایونٹ کے لئے قومی کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کی اور کرکٹ کی موجودہ صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم سے ملاقات کے موقع پر قومی کرکٹرز نے سفید قیمض شلوار اور گہرے نیلے رنگ کی ویسٹ کوٹ زیب تن کررکھی تھی۔

وزیر اعظم عمران خان نہ صرف پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف پیٹرن ہیں بلکہ ان کا شمار اپنے دور کے بہترین کرکٹرز میں کیا جاتا ہے اور ان کی سربراہی میں پاکستان نے 1992 کا ورلڈ کپ جیتا تھا۔

بعد ازاں پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید اور وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو سب سے پہلے اچھا انسان بننے کی نصیحت کی اور ان سے کہا کہ کہا پیسے کے بت کو توڑنا ہے کیوں کہ رزق اللہ دیتا ہے۔

وزیراعظم نے کھلاڑیوں سے کہا کہ کرکٹ اپنی ذات کے لیے نہیں بلکہ ملک کے لیے کھیلنی ہے اور عزت و ذلت اللہ پر چھوڑ کر گراؤنڈ میں اچھا پرفارم کریں جب کہ مشکل وقت میں ہارنے سے نہیں گھبرانا۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹیم میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم کو فیلڈنگ میں بہتری کی بہت ضرورت ہے جب کہ وزیراعظم نے باؤلرز کو ٹپس دیں کہ صرف اسکور نہیں بچانا بلکہ وکٹیں بھی لینی ہیں۔

Recent Posts

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے 18 اکتوبر تک ہر قسم کی ملاقات پر پابندی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے 18 اکتوبر تک ہر قسم کی ملاقات پر…

1 min ago

میانوالی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک

میانوالی(قدرت روزنامہ) مکڑوال کے قریب سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے میانوالی کو…

23 mins ago

وزیراعظم شہبازشریف کی کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی باشندوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی باشندوں پر حملے کی شدید…

28 mins ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب حملہ، تحقیقاتی اداروں کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)تحقیقاتی اداروں کی کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ سامنے…

32 mins ago

190ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ پی ٹی آئی وکیل کی استدعا پر سماعت 19اکتوبر تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی…

36 mins ago

اسلام آباد میں میٹروبس سروس جزوی طور پر بند،فیض آبا د کیلئے کھلی ،سیکرٹریٹ کیلئے بند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میٹروبس سروس جزوی طور پر تاحال…

41 mins ago