سارہ انعام قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، کب سنایا جائے گا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سارہ انعام قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا .

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج ناصر جاوید نے سارہ انعام قتل کیس کی سماعت کی ، ملزمہ ثمینہ کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ ملزمہ ثمینہ پر سارہ انعام کے قتل کی معاونت کا الزام ہے تاہم قتل سے متعلق ثبوت ان کی معاونت ثابت نہیں کرتے، جتنی بھی تصاویر پولیس کو ملیں، ان میں ثمینہ کہیں موجود نہیں .

پراسیکیوشن نے ایک ہی دن ایاز امیر اور والدہ ثمینہ کو مقدمے میں نامزد کیا، وکیل نے والدہ ثمینہ کو بری کرنے کی استدعا کی .

پراسیکیوٹر نے حتمی دلائل دیتے ہوئے کہا کہ طبی رپورٹ کے مطابق سارہ کی موت تشدد کی وجہ سے ہوئی، شاہ نواز ساری رات سارہ پر تشدد کرتا رہا . ان کی موت متعدد فریکچرز اور زخموں کے سبب ہوئی نہ کہ حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی . شاہ نواز اور والدہ ثمینہ کی موجودگی جائے وقوعہ پر ثابت ہو چکی جو انکاری نہیں .

مدعی کے وکیل نے شاہنواز امیر کیلئے سزائے موت کی استدعا کی . سیشن جج ناصر جاوید نے دلائل مکمل ہونےپر فیصلہ محفوظ کر لیا جو 14 دسمبر کو سنائیں گے .

. .

متعلقہ خبریں