جو 3 بار وزیراعظم بن کر فیل ہو چکا ہو وہ چوتھی مرتبہ کیا تیر مارے گا: بلاول

تیمر گرہ (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ رائیونڈ کا وزیراعظم چاہتا ہے اسے چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنایا جائے، جو 3 بار وزیراعظم بن کر فیل ہو چکا ہو وہ چوتھی مرتبہ کیا تیر مارے گا .

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق تیمر گرہ میں بلاول بھٹو زرداری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سیاسی جماعت انتخابات جیت کر سیاسی انتقام لینا چاہتی ہے، میاں صاحب سب سے پہلے انہی سے لڑ پڑا جنہوں نے اسے دو تہائی اکثریت دلائی تھی .

2013 میں نوازشریف پھر انہی سے لڑ پڑا . میاں صاحب کو لڑائی کے سبب 10 سال آرام کرنا پڑا . میاں صاحب اب بھی انہی سے پنگا لیں گے جو انہیں دو تہائی اکثریت دلائیں گے .

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تقسیم اور نفرت کی سیاست عروج پر ہے، سیاسی اختلافات کی بجائے ذاتی دشمنی پر اتر آئے . پی ٹی آئی کے بانی کو جو موقع ملا انہوں نے انتقام لینے میں ضائع کر دیا . زمان پارک کے وزیراعظم کے دور میں انتقامی سیاست عروج پر تھی . ہم سیاسی دشمنی اور انا کی سیاست کو ختم کر دینا چاہتے ہیں .

بلاول کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے سی پیک کی بنیاد رکھی، بے نظیر بھٹو ایک نہتی لڑکی ہونے کے باوجود دو آمروں سے ٹکرا گئی . عوام سے وعدہ ہے بھٹو کے روٹی ، کپڑا اور مکان کے نعرے کو حقیقت کا روپ دیں گے . 8 فروری کو پاکستان کے عوام ایک بار پھر پیپلز پارٹی کو منتخب کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں