عالمی ادارہ صحت کا پاکستانی کھانسی کے شربت سے متعلق ایک اور الرٹ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی ادارہ صحت نے پاکستانی کھانسی کے شربت سے متعلق ایک اور الرٹ جاری کردیا .
تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ لاہور کی فارماسیوٹیکل کمپنی کے بنائے ہوئے کھانسی کے شربت میں زہریلی کثافتیں پائی گئیں .


غیر معیاری سیرپ مالدیپ، نجی سمیت کئی ممالک میں پایا گیا . ڈریپ کا کہنا ہے کہ متعلقہ فارماسیوٹیکل کمپنی کاسیرپ سیکشن پچھلے ماہ بند کر چکے ہیں .
دوسری جانب ڈریپ نے سیرپ بنانے والی تمام فارماسوٹیکل کمپنیوں کو گلیسرین ٹیسٹ کرنے کی ہدایت کردی .
تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے تمام ادویہ سازوں کو گلیسرین اور سوربیٹول ٹیسٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے .
ترجمان ڈریپ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ گلیسرین اور سوربیٹول کھانسی اور الرجی کا شربت بنانے میں استعمال کی جاتی ہے، سیرپ بنانے والی تمام فارماسوٹیکل کمپنیاں گلیسرین ٹیسٹ کرکے استعمال کریں .
ترجمان کا کہناتھا کہ جعلی اور ان رجسٹرڈ ادویات بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں