اسلام آباد

نواز شریف کو چور کہنے والا خود تاریخ کی سب سے بڑی چوریاں کرتا رہا، مریم نواز


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو چور کہنے والا خود تاریخ کی سب سے بڑی چوریاں کرتا رہا، جو جیل میں اپنے اعمال کی سزا بھگت رہا ہے اس کا نام نہیں لینا چاہتی، اس نے 9 مئی کو شہداء پر حملے کیے، جب جیل جانا ہوتا تھا تو وہیل چیئر پر چلے جاتے تھے آج کہتے ہیں ورزش کے لیے مشینیں دی جائیں۔
جلال پورجٹاں میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا کہ یہاں کے نوجوانوں بزرگوں اور ماؤں کو سلام، معلوم نہیں تھا عوام میں اتنا جذبہ ہے، 21 اکتوبر کے بعد آج آپ سے مخاطب ہوں، نوازشریف کے استقبال کے لیے پوری قوم امڈ آئی تھی۔
مریم نواز نے کہا کہ مخالفین نے کہا نوازشریف کی سیاست ختم ہوگئی، کہا نوازشریف اب واپس نہیں آئے گا، آج وہ دیکھ رہی ہوں کس عزت سے نوازشریف واپس آئے، نوازشریف نے ملک کی خدمت کی، دشمنوں نے کہا نوازشریف تاریخ کا حصہ بن گئے، دشمنوں نے دیکھا21 اکتوبر کس طرح واپس آیا۔
نائب صدر ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کے دورمیں ملک ترقی کررہا تھا، عوام کو جب بھی موقع ملا نوازشریف کے حق میں فیصلہ دیا، نوازشریف آج بھی عدالتوں میں جھوٹے مقدمات کا سامنا کررہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف نے 11 سال جلا وطنی گزاری، نوازشریف کی سیاست ختم کرنے والوں کی سیاست ختم ہوگئی، نوازشریف کے خلاف پاناما کے نام پر جھوٹ گھڑا گیا، 7 سال سے نوازشریف کو انصاف نہیں ملا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پرجیل میں ڈال دیا، نوازشریف کھربوں روپے کے منصوبے ملک میں لائے، جو جیل میں اپنے اعمال کی سزا بھگت رہا ہے اس کا نام نہیں لینا چاہتی، ایک شخص نے چوری کا ریکارڈ قائم کردیا۔
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ نوازشریف کو چور کہنے والے کی بڑی چوری پکڑی گئی، اربوں ڈالر خرچ کرکے بھی نوازشریف کے خلاف ثبوت نہیں ملے، جب جیل جانا ہوتا تھا تو وہیل چیئر پر چلا جاتا تھا، آج کہتا ہے ورزش کے لیے مشینیں دی جائیں، سزا سے بچنے کے لیے 9 مئی کو ملک بھرمیں آگ لگائی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کل لیول پلینگ کا بہت شور ہے، لیول پلینگ فیلڈ کی بات کرنے والے سنیں نوازشریف 11 سال جلا وطن رہے، بات کرنے والے کو کیا نوازشریف کو ملنے والی لیول پلیئنگ چاہتے ہیں، اگریہ لیول پلینگ فیلڈ ہے تو کسی دشمن کو بھی نہ ملے۔

🔴 LIVE: Sheikh Rasheed Meets Imran Khan in Adiala Jail | Press Conference at Supreme Court 🏛️🔥



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں