ایک سیاسی ٹولے نے حکومت کی پالیسیوں کے خلاف کام کرنا شروع کر رکھا ہے: جان اچکزئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نگراں وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ایک سیاسی ٹولے نے حکومت کی پالیسیوں کے خلاف کام کرنا شروع کر رکھا ہے۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کے جانے سے پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات ہو رہے ہیں، جتنی بھی مخالفت ہو غیر قانونی غیر ملکیوں کو پاکستان سے بھیجا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ چمن کے ایشوز کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے والوں کا دباؤ قابل قبول نہیں، پاکستان میں موجود تمام غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیجا جائے گا۔
صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی کے منصوبے بنانے والی جماعت کے وزراء آج مخالفت کر رہے ہیں۔
جان اچکزئی نے کہا کہ پہلے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو اقتدار سے جاتے ہوئے سبوتاژ کیا، دوبارہ اس معاہدے کو اپنی صوبائی حکومتوں کے ذریعے خراب کرنے کی کوشش کی۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس جماعت نے ملک دشمنی کی انتہا کر دی ہے، انہیں پاکستان اور عوام کا خیال ہوتا تو کبھی ایسا مؤقف اختیار نہ کرتے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago