. .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) حکومت بلو چستان نے پبلک ٹرانسپورٹ میں کو رونا ویکسینیشن کو لازمی قرار دے دیا . سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے جا ری کر دہ اعلامیہ میں مسافر کوچ، بس، منی بس، اور ٹو ڈی کار مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ٹرانسپورٹرز اپنے ڈئیوروں، اسٹاف اور دیگر عملے کو جلد جلداز کو رونا ویکسین لگاوائیں اور کسی بھی مسافر کو بغیر ویکسین کے اپنی گاڑیوں میں سوار نہ کریں چیکنگ کے دوران اسٹاف یا مسافر بغیر ویکسینشین کے سفر کر تے پایا گیا تو متعلقہ ٹرانسپورٹر کے خلاف قانونی کا روائی عمل میں لاتے ہوئے دفتر سیل کرکے گاڑی کو بند کر دیا جائے گا .
متعلقہ خبریں