نگراں حکومت کا کام سیکیورٹی تھریٹ دینے والوں کیخلاف کارروائی کرنا ہے: حافظ حسین احمد


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے رہنما حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت کا کام سیکیورٹی تھریٹ سے آگاہ کرنا نہیں تھریٹ دینے والوں کے خلاف کارروائی کرنا ہے۔
حافظ حسین احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ جے یو آئی انتخابات کا التوا نہیں بلکہ امن و امان کا مطالبہ کر رہی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ نگران حکومت کا کام نگرانی ہے اور نگرانی میں امن و امان کی بحالی سرِفہرست ہے۔
جے یو آئی کے رہنما نے کہا کہ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن پر 3 خودکش حملے ہوچکے ہیں، دہشتگرد کی عمر، کپڑوں کے رنگ، تمام تفصیلات بتائی جاتی ہیں لیکن کارروائی نہیں کی جاتی۔
اُنہوں نے کہا کہ نگراں وزیرِ داخلہ نے مولانا فضل الرحمٰن کو سیکیورٹی تھریٹ کی بات کر کے ہمارے خدشات درست ثابت کیے۔
حافظ حسین احمد نے سوال کیا کہ امن و امان کے بغیر انتخابات کیسے ممکن ہوسکتے ہیں۔

Recent Posts

فرح اقرار نے اقرارالحسن کی تیسری شادی پر کیا پیغام بھیجا تھا؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق…

8 mins ago

16 برس کی عمر میں بے ہوش کرکے غیراخلاقی حرکت کی کوشش کی گئی، رشامی ڈیسائی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…

9 mins ago

متیھرا نے مبینہ نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے پر رد عمل جاری کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز ایک کے بعد ایک ”ڈیٹا بریچ“ کا شکار…

11 mins ago

مصر: سالانہ 1 ارب روپے تنخواہ، بھر بھی کوئی ملازمت کا خواہشمند نہیں، آخر کیوں؟

مصر (قدرت روزنامہ)سالانہ کروڑوں روپے کی پُرکشش تنخواہ اور باس کی ٹینشن سے نجات، ایسی…

21 mins ago

پنجاب حکومت کی خسارے کی خبروں کی تردید

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی پہلی…

28 mins ago

190ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور،سماعت 18نومبر تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے…

30 mins ago