ایسے کردار نہیں کروں گا جو ماں بہن کو پریشان کرے، سورج پنچولی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکار ادیتیا پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی نے کہا ہے کہ وہ ایسے کردار نہیں کریں گے جن سے انکی والدہ اور بہن پریشان ہوں .

سورج پنچولی اداکارہ جیا خان کی خودکشی کے کیس میں 10 سالہ ٹرائل کے بعد دوبارہ ایک میوزک ویڈیو کے ساتھ سکرین پر آگئے .

اپنے تازہ انٹرویو کے دوران ادیتیا پنچولی کے بیٹے کا کہنا تھا کہ وہ تمام تر تجربات کے ساتھ یہ ثابت کریں گے کہ وہ ایک بہتر اداکار ہیں .
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایسے کردار نہیں لیں گے جو انکے اہلِ خانہ کےلیے پریشان کن بن جائیں . سورج پنچولی کا کہنا تھا کہ میری ماں بہن ہے جو میرے پروجیکٹس دیکھتی ہیں . اسی لیے میں ایسے پروجیکٹ نہیں کرسکتا جو انہیں پریشان کرے . میں کبھی اپنی حد پار نہیں کرسکتا .

انہوں نے کہا کہ میں وہ نہیں ہوں جو درختوں کے آس پاس ڈانس کرنا پسند کرتا ہے . مجھے ایسا مواد پسند ہے جو حقیقت کے قریب تر ہو کیونکہ لوگ ایسا ہی مواد دیکھنا پسند کرتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں