تین پارٹیوں نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے: سراج الحق


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ 3 پارٹیوں نے کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے۔
پشاور میں خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ملک میں 2 کروڑ 50 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں، ملک میں 10 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں غریب کے لیے قانون سازی نہیں ہوتی، الیکشن کے دن کو یوم الحساب بنانا ہے، 8 فروری کو طوفان الاقصیٰ کی طرح ان کو شکت دینی ہے۔
سراج الحق کا کہنا ہے کہ ہمارے سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ کسی کی ذاتی زندگی تباہ نہیں کر رہے، نئی نسل کو سچائی سے واقف کرنا ہے، ہمارا کارکن گالم گلوچ اور جھوٹ کا حصہ نہیں بنے گا۔
امیرِ جماعت اسلامی نے کہا کہ آئندہ حکومت عوام کے ووٹ پر بنے گی، ملک میں آئندہ حکومت لاڈلے اور سپر لاڈلے کی نہیں ہو گی، اس وقت ملک میں 2 خاندانوں کی سیاست پر اجارہ داری ہے، ان 2 خاندانوں نے ملک کے اداروں کو تباہ کیا، 8 فروری تک سوشل میڈیا کی طاقت کو پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے استعمال کرنا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ غزہ پر حملے کے بعد فرانس، جرمنی، برطانیہ اور امریکا نے اسرائیل کا ساتھ دیا، اسرائیل کا ساتھ دینے والوں کو سوشل میڈیا نے مثبت جواب دیا۔

Recent Posts

گوادر میں تاریخ کی بدترین ٹرالرنگ کا خاتمہ کیا جائے، بی این پی گوادر

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر کے غریب ماہیگیروں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،حکومت…

3 mins ago

بلوچستان پہلی ترجیح ہونا چاہیے، سیاست دان عوام سے جھوٹ بولنا بند کریں، ظہور بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی میر ظہور احمد بلیدی…

28 mins ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم نہ کی تو بلوچستان حکومت کو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا، پی ایف یو جے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم کریںورنہ نتائج کا سامنا کرنا…

33 mins ago

کوئٹہ میں گیس اور بجلی کی روزانہ بندش قابل مذمت ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ گیس ،بجلی کی روزانہ…

42 mins ago

بحر بلوچ میں سندھ کے ٹرالرز کی یلغار تشویشناک حد تک بڑھ گئی، انجمن اتحاد ماہیگیران سربندن

گوادر(قدرت روزنامہ)انجمن اتحاد ماہیگیران سربندن کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے…

48 mins ago

گوادر میں باڑ لگانا مقامی آبادی کو قید کرنا، مشکے جانے کیلئے ویزہ لینا پڑتا ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماﺅں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے کہا ہے کہ…

1 hour ago