اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف درخواست فل بینچ کو بھجوا دی۔
لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے سماعت کے دوران درخواست کو فل بینچ میں پیش کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کیس کی فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔ عدالت نے جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن سے متعلق ریکارڈ درخواست کے ساتھ لگانے کی بھی ہدایت کی۔
سماعت کے دوران وکیل نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے توہین کی کارروائی میں جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ، جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ اب تک کتنے کیسز میں جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن ہو چکا ہے، وکیل نے بتایا کہ سائفر اور القادر ٹرسٹ سے متعلق کیسز کا جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن ہوا ہے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے وہ تمام ریکارڈ درخواست کے ساتھ لگایا ہے، اسی نوعیت کی درخواست فل بینچ کے روبرو زیر سماعت ہے، ہم ایک کیس میں آرڈر کر دیں تو باقیوں پر کیا اثر ہو گا، عدالت نے کہ ہدایت کی کہ آپ تمام ریکارڈ فراہم کریں۔
جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ آپ کے پاس سو وکلا کی ٹیم ہے، فوری ریکارڈ منگوا کر ساتھ لگا دیں ،وکیل نے بتایا کہ ہم ریکارڈ فراہم کر دیتے ہیں آپ درخواست کو کل کے لیے مقرر کردیں۔ جسٹس عالیہ نے ریمارکس دیے کہ آپ متفرق درخواست کے ذریعے تمام دستاویزات لف کر دیں پھر دیکھتے ہیں، بعدازاں عدالت نے درخواست فل بینچ کو بھجوا دی۔
لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…
لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…