مو لا نا عبدالواسع نے کہاکہ جب کسی ملک میں نظام کو پارلیمنٹ کی بے توقیری کرکے صدارتی آرڈنینس کے ذریعے چلایا جائے تو وہ ملک ترقی کرنے کی بجائے بحرانوں کا شکا ر ہو جا یا کر تا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ اب بھی وقت ہے حکمران ہوش کا ناخن لیکر ایسے فیصلے کریں جس سے ملک بحرانوں کا شکار نہ ہو، انہوں نے کہا کہ اس وقت کوئی یہاں سرمایہ کاری کیلئے اور نا ہی کھیلنے کے لئے تیار ہے مگر ایسے میں بھی ڈرامے کرکے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے کہ ملک ترقی کی را ہ پر گامزن ہے اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو رہا ہے سوال یہ ہے کہ اگر ملک ترقی کرتا اور ملک کی خارجہ پالیسی ٹھیک ہوتی تو آج ہمیں اس صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑتا بدقسمتی سے جب کسی ملک پر ایسے نااہل اور سلیکٹڈ حکمران کو مسلط کئے جا تے ہیں تو پھر ملک کا بحرانوں کا شکا ر ہو نایقینی ہو تا ہے انہوں نے کہاکہ آج ایک عام پاکستانی پوچھ رہا ہے کہ خان صاحب کو بیرون ملک سے کیا تحائف ملے ہیں؟ مگر حکمرا ن جما عت کی جا نب سے اس با بت حقائق چھپا ئے جا رہے ہیں جو ان کے ما ضی میں کئے جا نے والے دعوؤں کی مکمل نفی ہے . . .
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ایک با ر پھر ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیا ہے پاکستان کو ترقی دینے والوں کے دور میں پا کستان کا دورہ کر نے والی غیر ملکی ٹیم واپس چلی گئی ہے آج اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے ایبسلیوٹلی ناٹ کا نعرہ لگا کر ایک بار پھر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،سلیکٹڈ اور نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملک کی داخلہ وخارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے . ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا .
متعلقہ خبریں