حکومت نے ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیا ہے، مولانا عبدالواسیع

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ایک با ر پھر ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیا ہے پاکستان کو ترقی دینے والوں کے دور میں پا کستان کا دورہ کر نے والی غیر ملکی ٹیم واپس چلی گئی ہے آج اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے ایبسلیوٹلی ناٹ کا نعرہ لگا کر ایک بار پھر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،سلیکٹڈ اور نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملک کی داخلہ وخارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مو لا نا عبدالواسع نے کہاکہ جب کسی ملک میں نظام کو پارلیمنٹ کی بے توقیری کرکے صدارتی آرڈنینس کے ذریعے چلایا جائے تو وہ ملک ترقی کرنے کی بجائے بحرانوں کا شکا ر ہو جا یا کر تا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ اب بھی وقت ہے حکمران ہوش کا ناخن لیکر ایسے فیصلے کریں جس سے ملک بحرانوں کا شکار نہ ہو، انہوں نے کہا کہ اس وقت کوئی یہاں سرمایہ کاری کیلئے اور نا ہی کھیلنے کے لئے تیار ہے مگر ایسے میں بھی ڈرامے کرکے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے کہ ملک ترقی کی را ہ پر گامزن ہے اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو رہا ہے سوال یہ ہے کہ اگر ملک ترقی کرتا اور ملک کی خارجہ پالیسی ٹھیک ہوتی تو آج ہمیں اس صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑتا بدقسمتی سے جب کسی ملک پر ایسے نااہل اور سلیکٹڈ حکمران کو مسلط کئے جا تے ہیں تو پھر ملک کا بحرانوں کا شکا ر ہو نایقینی ہو تا ہے انہوں نے کہاکہ آج ایک عام پاکستانی پوچھ رہا ہے کہ خان صاحب کو بیرون ملک سے کیا تحائف ملے ہیں؟ مگر حکمرا ن جما عت کی جا نب سے اس با بت حقائق چھپا ئے جا رہے ہیں جو ان کے ما ضی میں کئے جا نے والے دعوؤں کی مکمل نفی ہے۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

5 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

5 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

5 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

6 hours ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

7 hours ago