سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کے معاملے پر عدالتی فیصلے اور الیکشن ایکٹ کی ترمیم میں تضاد پر نوٹس لے لیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کے معاملے پر عدالتی فیصلے اور الیکشن ایکٹ کی ترمیم میں تضاد پر نوٹس لے لیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل اور تمام صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری کر دیئے،سپریم کورٹ نے نوٹس میر بادشاہ قیصرانی کی تاحیات نااہلی کے کیس میں لیا،نااہلی کی مدت کے تعین کے معاملے کو لارجر بنچ کے سامنے مقرر کرنے کیلئے ججز کمیٹی کو بھجوا دیا گیا،عدالت نے کہاکہ کیس کی سماعت جنوری 2024میں ہوگی۔
سپریم کورٹ نے کہاکہ موجودہ کیس کو انتخابات میں تاخیر کے آلہ کار کے طور پر استعمال نہیں کیا جائے گا،موجودہ کیس کا نوٹس 2انگریزی کے بڑے اخبارات میں شائع کیا جائے۔
حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی طے کرے گی کہ لارجر بنچ 5رکنی ہوگا یا 7رکنی،سپریم کورت کے حکم نامے کی نقل الیکشن کمیشن کو بھی ارسال کرنے کا حکم دیدیا گیا،حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ کوئی سیاسی جماعت اس کیس میں فریق بننا چاہے تو بن سکتی ہے،جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ انتخابات کے حوالے سے کوئی غیریقینی صورتحال نہیں،اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو یہ سپریم کورٹ کی توہین ہو گی۔

Recent Posts

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پر پاکستان کا یوم سوگ کا اعلان، ایرانی سفارتخانے پر ایرانی پرچم سرنگوں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدرمملکت اوروزیراعظم نے ایرانی صدرابراہیم رئیسی کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کا…

11 mins ago

’مریم نواز آرمی کی وردی کب پہن رہی ہیں‘ ایلیٹ فورس کی وردی پہننے پر صارفین کے تبصرے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب کی وزارت اعلی سنبھالنے کے بعد سے مریم نواز سوشل میڈیا…

15 mins ago

ہیٹ ویو کا خدشہ، پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات سے قبل کتنی اضافی چھٹیاں ہوں گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر پنجاب کے اسکولوں میں موسم…

19 mins ago

تھانہ کوہسار میں درج مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان ، شاہ محمود قریشی اور دیگر بری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے تھانہ کوہسار میں درج مقدمات میں…

23 mins ago

طلبا کے لیے خوشخبری، تعلیمی اخراجات کے لیے ڈیجیٹل فائنانسنگ کی جانب پیشقدمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ایڈوفی فائنانشل سروسز (پرائیویٹ) لمیٹڈ…

24 mins ago

ہیٹ ویو کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں 22مئی سے چھٹیوں کا فیصلہ ، نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ تعلیم پنجاب نےہیٹ ویو کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں جلدی چھٹیاں دینے…

26 mins ago