عمران خان نے بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف کا کیا کِیا؟ حقائق قوم کے سامنے رکھ دیئے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کوجو بھی تحائف ملے ہیں توشہ خانے میں جمع کروائے، تمام ‏ریکارڈ اپ ڈیٹ ہے ایک روپے کی چیز غائب نہیں ہوئی . معاون خصوصی شہباز گل نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد تحائف سے متعلق ‏تفصیلات پبلک کردی جائیں گی .

انہوں نے کہا کہ سب کو معلوم ہے وزیراعظم عمران خان ایماندار شخص ہیں ہماری حکومت میں ‏ایک تحفہ بھی ایسا نہیں جوتوشہ خانےمیں جمع نہ ہو . شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کوجوبھی تحائف ملے سب جمع کروائےگئے . وزیراعظم عمران خان ماضی کے وزرائے ‏اعظم کی طرح نہیں ہیں عمران خان ویسے نہیں جوتحائف اپنے ساتھ گھرلے جائیں . پاکستان تحریک انصاف ‏شفافیت پریقین رکھتی ہے وزیراعظم ٹرانسپیرنسی پریقین ہے . پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت سے برادرممالک ہیں جوتحائف کوپبلک کرنا بدتمیزی سمجھتے ہیں، ماضی میں قیمتی ہار اور ‏گاڑیاں غائب ہوتی رہی ہیں . انہوں نے ہا کہ خاتون اول کا ہار آیا توشہ خانے میں جمع نہیں ہوا اور چوری ہوگیا اب توشہ خانہ کا ریکارڈ ‏اپ ڈیٹ ہے ایک روپےکی چیز بھی غائب نہیں ہوئی . واضح رہے کہ حکومت، وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات بتانے سے گریزاں ہے . . .

متعلقہ خبریں