عمران خان نے بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف کا کیا کِیا؟ حقائق قوم کے سامنے رکھ دیئے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کوجو بھی تحائف ملے ہیں توشہ خانے میں جمع کروائے، تمام ‏ریکارڈ اپ ڈیٹ ہے ایک روپے کی چیز غائب نہیں ہوئی۔ معاون خصوصی شہباز گل نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد تحائف سے متعلق ‏تفصیلات پبلک کردی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ سب کو معلوم ہے وزیراعظم عمران خان ایماندار شخص ہیں ہماری حکومت میں ‏ایک تحفہ بھی ایسا نہیں جوتوشہ خانےمیں جمع نہ ہو۔ شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کوجوبھی تحائف ملے سب جمع کروائےگئے ۔ وزیراعظم عمران خان ماضی کے وزرائے ‏اعظم کی طرح نہیں ہیں عمران خان ویسے نہیں جوتحائف اپنے ساتھ گھرلے جائیں۔پاکستان تحریک انصاف ‏شفافیت پریقین رکھتی ہے وزیراعظم ٹرانسپیرنسی پریقین ہے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت سے برادرممالک ہیں جوتحائف کوپبلک کرنا بدتمیزی سمجھتے ہیں، ماضی میں قیمتی ہار اور ‏گاڑیاں غائب ہوتی رہی ہیں۔ انہوں نے ہا کہ خاتون اول کا ہار آیا توشہ خانے میں جمع نہیں ہوا اور چوری ہوگیا اب توشہ خانہ کا ریکارڈ ‏اپ ڈیٹ ہے ایک روپےکی چیز بھی غائب نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ حکومت، وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات بتانے سے گریزاں ہے۔

Recent Posts

حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید، حزب اللہ کی تصدیق

بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے، حزب اللہ…

4 mins ago

پاکستان کے روشن مستقبل پر سب کو غیر متزلزل اعتماد ہونا چاہئے،آرمی چیف

فوج غیرقانونی سرگرمیوں کیخلاف کارروائیوں کے لیے پُرعزم ہے، جنرل عاصم منیر کراچی (قدرت روزنامہ)آرمی…

19 mins ago

“کوئٹہ سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء قتل”

کوئٹہ :کوئٹہ سریاب روڈ کلی جیو کے قریب نامعلوم مسلح نقب پوش افراد کی فائرنگ…

50 mins ago

پنڈی؛ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا گرفتار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو گرفتار کرلیا…

1 hour ago

راولپنڈی؛ پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں، علاقہ میدان جنگ بن گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) احتجاج کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان…

1 hour ago

راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ)سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی…

2 hours ago