غیرشرعی نکاح کیس؛عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ سنا دیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے غیرشرعی نکاح کیس میں درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ سنادیا، عدالت نے درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے،سینئر سول جج قدرت اللہ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
عدالت نے کہاکہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہیں،سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی ای اٹینڈنس کرائی جائے،بشریٰ بی بی ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوں،عدالت نے مزید سماعت 14دسمبر تک ملتوی کردی۔
قبل ازیں اسلام آباد کی مقامی عدالت میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی،خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی نے کیس قابل سماعت ہونےپر دلائل دیئے ،غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت سول جج قدرت اللہ نے کی،جج قدرت اللہ نے کہاکہ آپ قانون دیکھ لیں، قانون 496 بی کے حوالے سے کیا کہتا ہے؟خاور مانیکا کا بیان آپ دیکھ لیں، بیان میں کچھ بھی نہیں ہے،قانون کے مطابق شکایت کنندہ کے ساتھ 2گواہان لازم ہیں،وکیل درخواست گزار رضوان عباسی نے کہاکہ خاور مانیکا نے بتایا انہیں کسی نے بتایا، 2گواہان خاور مانیکا کو ملا کر تو بن گئے نا،جج قدرت اللہ نے استفسار کیا کہ کیا میڈیکل ثبوت موجود ہیں؟496بی کا فیصلہ کریں۔
وکیل درخواست گزار نے کیس قابل سماعت ہونے نہ ہونے پر دلائل مکمل کرلئے،غیرشرعی نکاح کیس قابل سماعت ہے یا نہیں؟ عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
بعدازاں عدالت نے درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے،سینئر سول جج قدرت اللہ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

Recent Posts

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…

4 mins ago

سموگ کی صورتحال ، وزیر تعلیم نے سکولوں کی بندش کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…

8 mins ago

کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…

11 mins ago

ہرنائی میں جھڑپ، 3 دہشتگرد ہلاک، میجرسمیت 2 جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…

14 mins ago

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار 500روپے کی کمی

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…

18 mins ago

دبئی حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ جاری کر دی

دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…

24 mins ago