فیس بک پر دوستی کا دھوکہ، 7 ماہ مختلف گروہوں میں فروخت ہونیوالی 14 سالہ لڑکی بازیاب، اغوا ءکار عورت کے شرمناک انکشافات


لاہور(قدرت روزنامہ)فیس بک پر دوستی کا دھوکہ کھانے والی 14 سالہ لڑکی 7 ماہ مختلف گروہوں میں بکتی رہی تاہم لاہور پولیس نے سندھ سے بازیاب کروا لیا .
نجی ٹی وی" کےمطابق شیخوپورہ کی رہائشی 14 سالہ علشبہ کی فیس بک پر ایک لڑکے سے دوستی ہوئی جو جلد محبت میں بدل گئی .

لڑکی دل کے ہاتھوں مجبور ہوئی تو گھر والوں سے چھپ کر لڑکے سے ملنے لاہور آ گئی . محبت کے دلفریب جھانسے میں پھنسا کر لڑکے نے اس کی عزت لوٹ لی اور فرار ہو گیا . رات ہونے پر لڑکی نے داتا دربار میں پناہ لی تو وہاں مزید بھیانک جال تیار تھا جنہوں نے 14 سالہ بچی کو اغوا ءکر لیا اور سندھ میں لطیفاں کو 2 لاکھ روپے میں فروخت کر دیا .
گھر والے اسی اثناء میں اپنے جگر کا ٹکڑا ڈھونڈتے در در کی خاک چھانتے رہے، پولیس میں رپورٹ درج کرائی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے لڑکی کو بازیاب کرانے کے احکامات دیئے تو لاہور پولیس کے اعلیٰ افسران حرکت میں آ گئے .
ڈی پی او زاہد نواز کو ہائیکورٹ کے خود نگرانی کے حکم پر کارروائی تیز ہوئی تو سندھ سے لطیفاں نے علشبہ کی والدہ کو فون کیا کہ 25 لاکھ دو اور اپنی بیٹی لے جاو . پولیس نے نمبر ٹریس کیا اور جیکب آباد میں ایکشن کر کے لڑکی کو بازیاب کروا لیا .
بتایا گیا ہے کہ پولیس نے ندیم ، سرور، انیلا، ارم اور نسرین کو بھی حراست میں لے لیا . ملزمہ لطیفاں نے شرمناک انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ علشبہ سمیت کئی لڑکیوں کو داتا دربار سے اغوا ءکروایا، اب تک 500 لڑکیوں کو مختلف گروہوں میں فروخت کر چکی ہے .
علشبہ کو عدالت پیش کیا گیا جہاں جسٹس فاروق حیدر نے ڈی پی او شیخوپورہ کی کاوشوں کی تعریف کی تمام ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے اور تمام لڑکیوں کو بازیاب کرانے کا حکم دیا .

. .

متعلقہ خبریں