پنجاب کی1100ے زائد نہروں کی بھل صفائی کا فیصلہ ،کناروں کو بھی مضبوط بنایا جائیگا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پنجاب کی1100ے زائد نہروں کی بھل صفائی کا فیصلہ کر لیا گیا،فیصلے کے تحت سالانہ بھل صفائی کا کام 26دسمبر سے شروع کیا جائیگا جو 30جنوری 2024ء تک مکمل کر لیا جائیگا۔سالانہ بھل صفائی کے نتیجے میں نہروں کے آخری کونے تک واقع زمینوں کو پانی دستیاب ہوا کریگا۔ 26دسمبر سے 30جنوری تک ان نہروں کے کناروں کو بھی مضبوط بنایا جائیگا۔ اس کام کی نگرانی آبپاشی کے چیف انجینئر‘ لاہور‘ ساہیوال‘ سرگودھا‘ ڈی جی خان ریسرچ زون لاہور‘ پوٹھوہار زون اسلام آباد‘ ریزیڈنٹ انجینئر ہائیڈل پاور اسٹیشنز رسول‘ شادیوال‘ چیچوکی ملیاں‘ نندی پور ہائیڈرل‘ نندی پور تھرمل کی نگرانی میں ہوگی۔ تمام ڈویژنل کمشنرز‘ وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر اس سارے کام کی مکمل نگرانی کریں گے۔
“کے مطابق واپڈا کے ترجمان اور ڈائریکٹر جنرل عابد رانا اور انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے ترجمان خالد رانا نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ منگلا کی زیرکمانڈ 12نہروں کی بھل صفائی 26دسمبر سے شروع ہو گی‘ اُن میں لوئر جہلم کینال‘ رسول قادر آباد لنک‘ قادر آباد بلوکی لنک 27دسمبر سے‘ لوئر باری دوآب کینال‘ بلوکی سلمانکی لنک 29دسمبر سے‘ اپر پاک پتن کینال‘ ایسٹرن صدیقہ کینال کی بھل صفائی 30دسمبر سے شروع ہو گی۔ سنٹرل باری دوآب کینال 27دسمبر‘ اپر چناب کینال 26دسمبر‘ جھنگ برانچ کینال کی بھل صفائی 27دسمبر سے شروع ہو گی۔ ان نہروں کی بھل صفائی کا کام جنوری کے وسط تک کر دیا جائیگا جبکہ صرف3نہروں کی بھل صفائی کا کام 30جنوری کو مکمل ہو گا۔ انڈس ریور سسٹم اور واپڈا کے ترجمان کے مطابق تربیلا کمانڈ 9نہروں تھل کینال‘ تریمو کینالز‘ تریمو سدنائی لنک‘ سدنانی کینال‘ ایس ایم بی لنک‘ لوئر پاک پتن کینال‘ لوئر بہاول کینال‘ پنجاب کی کینالز‘ تونسہ کینالز کی بھل صفائی 31دسمبر‘ 5جنوری‘ 10جنوری‘ 11جنوری‘ 12اور 13جنوری کو شروع ہوگی۔ منگلا کمانڈ نہروں کی 12بھل صفائی کا کام 17جنوری سے 30جنوری کے درمیان مکمل کر لیا جائیگا۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

4 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

4 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

5 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

5 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

6 hours ago