بیرون ممالک نوکریوں کے بڑھتے مواقع، نگران حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نگران حکومت نے بیرون ممالک نوکریوں کے بڑھتے مواقع کے پیش نظر اہم فیصلہ کر لیا ،جس کے تحت مزید 6شہروں میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرنٹ دفاتر کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔”این این آئی ” کے مطابق ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق بیرون ملک نوکریوں کے بڑھتے مواقع کے پیش نظر نگران حکومت نے 2 اہم اقدامات کرتے ہوئے مزید 6شہروں میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرنٹ دفاتر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ساتھ ہی شناختی کارڈ اور ڈومیسائل کے اجراء کے مقام سے ہی پروٹیکٹوریٹ بنوانے کی شرط بھی ختم کردی۔ان اقدامات سے اب بیرون ملک ملازمت کے لئے شہری ملک بھر کے کسی بھی پروٹیکٹوریٹ دفتر جا سکیں گے۔فیصلے کے تحت نئے دفاتر سکھر، ایبٹ آباد، گوادر،آزاد کشمیر،اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں بنیں گے جس کے بعد دفاتر کی مجموعی تعداد 15 ہوجائے گی ، اس سے قبل کراچی ، لاہور ، پشاور ، راولپنڈی ، کوئٹہ ، ملتان ، مالاکنڈ ، ڈی جی خان اور سیالکوٹ میں دفاتر موجود ہیں۔

Recent Posts

پمز کے ڈاکٹر نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق خود ساختہ رپورٹس تیار کیں، نعیم پنجوتھہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ…

2 hours ago

اسٹریٹ کرائم کیسز ایک تہائی تک کم ہوگئے، آئی جی سندھ کی وزیراعلیٰ کو رپورٹ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو امن و امان سے متعلق رپورٹ…

2 hours ago

ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ رواں سال اپریل میں سرپلس رہا

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ رواں سال اپریل میں سرپلس رہا، جبکہ رواں مالی…

2 hours ago

علی ظفر کی بھی ‘کانز فلم فیسٹیول’ میں شرکت، تصاویر وائرل

فرانس(قدرت روزنامہ) دُنیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹیول ‘کانز’ میں معروف پاکستانی گلوکار علی…

2 hours ago

آرمی چیف سے کہوں گا فوج اور لوگوں کو آمنے سامنے نہیں کیا جاتا، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو…

3 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی کا نگراں حکومت کے اقدامات کی تحقیقات کا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ نگران حکومت…

3 hours ago