بھارت میں جنگل کا قانون ہے ،مشعال ملک


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے آرٹیکل370کی منسوخی کوآئینی قرار دینے پر کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اوروزیراعظم کی معاون خصوصی مشعال ملک نے بھی ردعمل دیا ہے۔
ایک ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں جنگل کا قانون ہے ،آج ایک بار پھر ہندوستان نے کشمیری قوم سے نفرت کا اظہار کیا، بھارت کا وزیراعظم ہو، دہشتگرد فوج ہو یا عدلیہ ہو کسی نے بھی کشمیریوں کو انصاف نہیں دیابھارت نے آج اپنے ہی کے آئین کی خلاف ورزی کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ جنیوا کنونشن اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے،مودی اور نیتن یاہو میں مقابلہ ہے کہ کون کتنا زیادہ قتل عام کرے گا، آر ایس ایس اور بھارتی دہشتگردی کا دائرہ پوری دنیا تک پھیل چکا ہے،بھارت سے کشمیر تک کشمیریوں اور سکھوں کا قتل عام جاری ہے، دنیا آخر کب جاگے گی؟ کشمیری اور کتنی قربانیاں دیں کہ اقوام عالم جاگے گی؟۔

Recent Posts

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

6 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

22 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

26 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

37 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت بڑھانے کا معاملہ: پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے سر جوڑ لیے

پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…

48 mins ago

ہفتے میں ایک ساتھ دو چھٹیاں؟ پاکستانیوں کو خوشخبری ملنے کی امید

شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…

1 hour ago