جسٹس اعجاز الاحسن کا سپریم کورٹ کو خط، فوجی عدالتوں سے متعلق بینچ پر سوالات اٹھا دیئے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس اعجاز الاحسن نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھ کر فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل اور جسٹس مظاہر علی نقوی کے لیے تشکیل دیئے جانیوالے بینچوں پر شدید اعتراضات اٹھا دیئے ہیں۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے خط میں کہا ہے کہ7 دسمبر کو 4 بجےچیف جسٹس پاکستان کے آفس میں اجلاس ہوا ،اجلاس کا ایجنڈہ مجھے متعدد مرتبہ رابطوں کے بعد دیا گیا ، کمیٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ ملٹری کورٹس انٹرا کورٹ اپیلیں سات رکنی بنچ سنے گا، میں نے رائے دی تھی پک اینڈ چوز کے تاثر کو زائل کرنے کیلئے سینئر ججز پر مشتمل بنچ تشکیل دیا جائے، چیف جسٹس پاکستان نے میری تجویز سے اتفاق کیا تھا اور کہا تھا میں ججز سے رائے لونگا ،اگر کوئی جج نہ بیٹھا تو اس کے بعد دوسرا سینئر جج شامل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے کمیٹی میٹنگ کے منٹس سے آگاہ نہیں کیا گیا،آرٹیکل 184 کی شق تین کے تحت درخواست پر سماعت کیلئے تشکیل دیا گیا بنچ بھی سینئر ججز پر مشتمل نہیں ہے، کمیٹی اجلاس کے منٹس میری منظوری کے بغیر ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے گئے،میرا یہ نوٹ بھی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا جائے ۔ خط میں کہا گیا کہ انتظار کرنے کے باجود 6:30 کال کرنےپر بتایا گیا کہ رجسٹرار صاحبہ جاچکی ہیں ، چوتھی اور پانچویں کمیٹی اجلاس کے منٹس نہ تو بھجوائے گئے نہ دستخط لئے گئے،ان منٹس کو بغیر میری منظوری سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کردیا گیا۔

Recent Posts

ثانیہ مرزا کی والد اور بہن کے ہمراہ حج سے واپسی: والدہ نے تصویر شیئر کر دی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی معروف ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے والد عمران مرزا اور بہن…

3 mins ago

گرمی کے ستائے شہریوں کے لیے خوشخبری، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گرمی کے ستائے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ محکمہ موسمیات نے…

4 mins ago

اسلام آباد ہائیکورٹ کا زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی ایم این اے زرتاج گل…

7 mins ago

خیبرپختونخوا میں جنگلات کی کٹائی پر مکمل پابندی عائد، مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل

پشاور(قدرت روزنامہ ) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں جنگلات کی کٹائی اور ٹمبر کے نقل…

10 mins ago

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں ہفتے میں 2 چھٹیوں کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے سرکاری اسکولوں کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کیا…

16 mins ago

سپریم کورٹ طلبی کا نوٹس سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رہائشگاہ پر آویزاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوئٹہ پولیس نے سپریم کورٹ کے حکم پر سابق ڈپٹی اسپیکر قومی…

28 mins ago