کون سے صدر نے ذوالفقار بھٹو کے قتل سے متعلق ریفرنس بھیجا تھا؟ چیف جسٹس پاکستان کا اٹارنی جنرل سے استفسار


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں ذوالفقار بھٹو کے قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کون سے صدر نے یہ ریفرنس بھیجا تھا،اٹارنی جنرل نےکہا یہ ریفرنس سابق صدر آصف زرداری نےبھیجا تھا .
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے استفسار کیا کہ ان کے بعد کتنے صدور آئےہیں؟اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ ان کے بعد 2صدر آ چکے ہیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ کسی صدر نے یہ ریفرنس واپس نہیں لیا .


جسٹس منصور علی شاہ نےاٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ آپ ریفرنس کا ٹائٹل پڑھیں،اٹارنی جنرل نے عدالت میں ریفرنس پڑھنا شروع کیا،اٹارنی جنرل نے ریفرنس میں اٹھائے گئے سوالات سامنے رکھے .
ریفرنس میں جج کےتعصب سے متعلق آصف زرداری کیس 2001کا حوالہ دیا گیا،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ہم صدارتی ریفرنس پر کارروائی شروع کررہے ہیں،اٹارنی جنرل نے کہاکہ صدارتی ریفرنس 15صفحات پر مشتمل ہے،چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سےاستفسار کیا کہ صدارتی ریفرنس میں ہم سےکیا چاہتے ہیں؟اٹارنی جنرل نے کہاکہ آصف زرداری نےبطور صدر وفاقی حکومت کی ایڈوائس پر ریفرنس دائر کیا، چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ہر قانونی وارث کا حق ہے کہ اسے سنا جائے .

. .

متعلقہ خبریں