بلاول، ذوالفقار علی بھٹو کی سزائے موت سے متعلق ریفرنس سے چاہتے کیا ہیں، سابق امریکی وزیر خارجہ کا اس سے کیا تعلق؟ پریس کانفرنس میں بتا دیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں عوام کے سامنے یہ بات آئے کہ ذوالفقار علی بھٹو بے گناہ تھے، انہیں سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے نشان عبرت بنانے کا کہا تھا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ذوالفقار علی بھٹو صدارتی ریفرنس کی سماعت کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیس عدالت کیلئے امتحان ہے، چیف جسٹس پاکستان اور دیگر ججز کے شکر گزار ہیں، عدالت کو اپنے ہاتھوں سے یہ خون دھونا ہے، ذوالفقار علی بھٹو کیس کا فیصلہ کبھی عدالتی نظیر کیلئے استعمال نہیں ہوا۔ ہمارے شہدا واپس نہیں آ سکتے مگر انصاف تو مل سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج 12 سال بعد اس کیس کیس سماعت ہوئی ہے، ہم نے 2018 میں درخواست کی تھی کہ یہ کیس فوری سنا اور فیصلہ دیا جائے۔ امید کرتے ہیں عدلیہ نے فیصلہ کر لیا ہے کہ تاریخ کو درست کرنا ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا، انہوں نے مسلم امہ کو اکٹھا کیا۔ آج بھی ایسی قوتیں موجود ہیں جو چاہتی ہیں کہ عوام کو تاریخی ناانصافی پر انصاف نہ ملے۔
بلاول کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اس کیس کو آگے لے کر چلنا ہے، قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کیلئے انصاف چاہئے، عوام کو معلوم ہے کہ سابق امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے انہیں نشان عبرت بنانے کی بات کی تھی۔

Recent Posts

بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ،رواں سال کیسز کی تعداد 24ہوگئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا،صوبے میں رواں سال پولیو کے…

3 mins ago

کوہلو، باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، خواتین و بچوں سمیت 22افراد زخمی

کوہلو(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی…

11 mins ago

مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد

زیارت(قدرت روزنامہ)مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد کرلیالیوئز…

18 mins ago

ڈیرہ بگٹی ، مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈیرہ بگٹی میں مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا ،بلوچستان…

25 mins ago

کیا مولانا فضل الرحمان عمران خان کی رہائی کے لیے کوششیں کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں…

39 mins ago

پاک بنگلہ تجارت میں اہم پیشرفت: کراچی سے پہلا براہ راست کارگو جہاز چٹاگانگ پورٹ پر لنگر انداز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…

52 mins ago