بلوچستان اورسندھ صارفین کیلئے گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوئی ناردرن کے بعد سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے بھی گیس مہنگی کرنے کے لیے درخواست دائر کردی۔ سوئی سددرن نے گیس کی قیمت میں 226.18 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مزید اضافہ مانگ لیا، ایس ایس جی سی گیس کی موجودہ اوسط قیمت 1470 روپے 21 پیسے ہے۔ای ایس جی سی نے نئی اوسط گیس قیمت 1696 روپے 39 پیسے مقرر کرنے کے لیے درخواست دائر کی ہے، سوئی سدرن نے رواں مالی سال 47 ارب 77 کروڑ روپے شاٹ فال کا تخمینہ لگایا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ بلوچستان میں ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ 95 روپے 40 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے، سوئی سدرن نے ٹرانسمشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لاگت کی مد میں 150 روپے 67 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کی درخواست کی ہے۔سوئی سدرن نے درخواست میں کہا کہ روپے کی قدر میں کمی کے فرق کی مد میں 40 روپے 96 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مانگا گیا۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) سوئی سدرن کی درخواست پر 18 دسمبر کو کراچی میں سماعت کرے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اوگرا کی جانب سے ایس این جی پی ایل کی گیس مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل ہوئی تھی جس کے بعد اوگرا اتھارٹی نے اسٹیک ہولڈرکی رائے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

Recent Posts

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

18 mins ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

35 mins ago

کراچی میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اور جان لے گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ٹک ٹاک بنانے کے دوران اچانک پستول کی گولی چل…

1 hour ago

آئی پی ایل کے دوران پی ایس ایل کروا کر اگر اچھے کھلاڑیوں کو لایا جائے تو یہ پی ایس ایل کے لیے بہترین ہو گا، عاطف رانا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے…

1 hour ago

جہانگیر ترین کی واپسی ۔۔۔کونسا اہم حکومتی عہدہ مل گیا ؟جانیے

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بانی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر خان…

2 hours ago

ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنے پراستاد نے6 بچوں کے ہاتھ توڑ دیئے

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنےپرسکول ٹیچرنے6 طلبا پر بہیمانہ…

2 hours ago