کوئٹہ میں پرامن لانگ مارچ میں شریک خواتین اور بچوں کو روکنا ریاست کی بدترین پالیسی ہے، حاجی لشکری


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سینئر سیاستدان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے حصول انصاف کیلئے لانگ مارچ میں شریک خواتین و بچوںکا راستہ روکنے کے عمل کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست نے بلوچستان میںسات دہائیوں سے جاری جبر سے سبق نہیں سیکھا ،اس قسم کے اقدامات سے نفرتوں میں مزید اضافہ ہوگا، ضرورت پڑنے پر مظاہرین کو ہر قسم کی قانونی معاونت فراہم کریں گے،اپنے ایک بیان میںنوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے گزشتہ شب حصول انصاف کیلئے تربت سے کوئٹہ پہنچنے والے لانگ مارچ کے شرکاءکا میاں غنڈی کے مقام پر راستہ روکنے اور انہیں کوئٹہ شہر میں داخل ہونے سے روکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ ایسے اقدامات سے نفرتوں میں مزید اضافہ وگا۔انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں ستر سالوں سے جاری جبر سے ریاست نے آج تک سبق نہیںسیکھا اگر ریاست تربت میں دیئے گئے دھرنے کے شرکاءکو انصاف فراہم کرتی تو ایک بہت بڑی تعداد میں خواتین ، بچے اور نوجوانوں کو اس سردی میں طویل سفر طے کرکے یہاں کوئٹہ تک نہ آناپڑتا ۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے لوگ اپنی ہی سرزمین پر اس لیے اپنے لوگوں کو انصاف فراہم کرنے کیلئے روز احتجاج کررہے ہیں کیوں کہ ریاستی ادارے ان کو انصاف فراہم کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عموماًسیاسی جماعتوں میں غیر سیاسی کارکن اپنے تنظیمی اداروں کو بہتر کرکے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ٹھکیداری میں مصروف ہیں جو ایک قابل نفرت عمل ہے۔ انہوں نے کہاکہ احتجاج میں شریک پرامن مظاہرین کا راستہ روک کر حصول انصاف کیلئے اٹھنے والی آواز کو طاقت سے دبایا جارہا ہے۔ انہوں نے عدالتی نظام اور پولیس کے حوالے سے ٹرانسپیرنسی انٹریشنل کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خود احتسابی کرکے اس نظام کو بہتری کی طرف لے جایا جائے تاکہ اس سرزمین کے لوگ ترقی و خوشحالی کی جانب بڑھیں۔ انہوںنے خواتین اور بچوں کا راستہ روکنے کے عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑنے پر ہماری قانونی ماہرین پر مشتمل ٹیم لانگ مارچ کے شرکاءکو مکمل قانونی معاونت فراہم کریگی ۔

Recent Posts

حکومت پنجاب کا لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں کی لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت پنجاب نے لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں روپے کی لاگت سے لگژری…

7 mins ago

خود سے شادی کرنیوالی 26 سالہ ٹک ٹاکر نے خودکشی کرلی

استنبول(قدرت روزنامہ) خود سے شادی کرنے والی ترکیہ کی ٹک ٹاکر نے خود کشی کرلی۔…

19 mins ago

بھارت میں گاندھی کی جگہ انوپم کھیر کی تصویروالے نوٹ چل گئے، اداکار حیران

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت میں مہاتما گاندھی کے بجائے بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کی تصویر…

29 mins ago

متھن چکرورتی کو ‘ دادا صاحب پھالکے’ ایوارڈ دینے کا اعلان

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی حکومت نے بالی ووڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی کوبھارتی سینما انڈسٹری…

30 mins ago

بطور کپتان یقین رکھتا ہوں ٹیم پوری طرح متحد ہے، شان مسعود

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ بطور کپتان یقین…

41 mins ago

جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری کیس؛ جامعہ کراچی نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق کیس میں وفاقی…

1 hour ago