اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں وکیل فیصل صدیقی نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے معاملے پر حکومت کے نجی وکلا کی خدمات حاصل کرنے پر اعتراض اٹھا دیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے معاملے پر سماعت ہوئی، جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی۔
لطیف کھوسہ نے عدالت سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ بنچ پر اعتراض ہے،جسٹس سردار طارق مسعود نے استفسار کیا کہ کیا آپ کو نوٹس ہوا ہے؟فریقین کو نوٹس ہو گا تب آپ کا اعتراض دیکھیں گے،لطیف کھوسہ نے کہاکہ آپ بیٹھ کر کیس سن رہے ہیں اس لئے بول رہا ہوں،جسٹس سردار طارق نے کہاکہ کیا ہم کھڑے ہو کر کیس سنیں، بیٹھ کر ہی مقدمہ سنا جاتا ہے،فیصل صدیقی نے اعتراض کیا کہ حکومت نجی وکلا کی خدمات حاصل نہیں کر سکتی،اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ نجی وکلا کی خدمات کیلئے قانونی تقاضے پورے کئےہیں،مناسب ہو گا پہلے درخواست گزاروں کو سن لیا جائے،سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عدالت ٹرائل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ ہمیں سنے بغیر معطل نہیں کر سکتی۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہمارے وسائل محدود مگر مسائل بہت بڑے…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان بار کونسل نے چیف جسٹس پاکستان سے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں واسا ملازمین کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری رہی، شہر میں پانی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قلعہ عبداللہ کے علاقے میں فائرنگ سے 2بھائی جاں بحق جبکہ تیسرا زخمی ہوگیا۔…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارلحکومت کوئٹہ گورنمٹ ڈگری گرلز کالج طالبہ کی کالج میں خود کشی کی…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)اینٹی کے ذرائع کے مطابق وزیراعلی بلوچستان کے دورہ بی ایم سی کے…