لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے خلاف شہباز شریف کے ہتک عزت کے دعوے پر عدالت نے وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر کو عدالت طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی جیو کے مطابق شہبازشریف نے ہتک عزت کے دعوے میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان نے پانامالیکس پر چپ رہنے کے لیے رقم آفر کرنے کا بے بنیاد الزام لگایا، عمران خان کے الزام سے میری ساکھ متاثر ہوئی۔
دریں اثنا وزیر اعظم عمران خان کے وکلاء کی جانب سے ہتک عزت دعویٰ کیس کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دائر درخواست واپس لے لی ۔ عدالت نے محفوظ کیاگیا فیصلہ جاری کرتے ہوئے سماعت چھ اکتوبر تک ملتوی کر کے حکم دیا ہے کہ فریقین ذاتی حیثیت یا وکلاء کے ذریعے کیس مینجمنٹ کانفرنس کے لئے پیش ہوں ۔
ایڈیشنل سیشن جج مدثر فرید کھوکھر نے درخواست سے متعلق محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کیا۔فیصلے میں کہا گیا کہ کیس کے قابل سماعت ہونے بارے درخواست پہلے بھی رد کی جا چکی ہے،فریقین کی جانب سے دلائل بھی دئیے جا چکے ہیں،فریقین ذاتی حیثیت یا وکلاء کے ذریعے بیان ریکارڈ کرائیں۔عدالت نے مزید سماعت 6اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔
مسلم لیگ (ن) کے صد ر شہباز شریف کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا گیا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج دنیا…